فواد چودھری

خواجہ آصف کی بطور وزیر دفاع تعیناتی میرے وطن کے شہیدوں کی توہین ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (عکس آن لائن )سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی بطور وزیر دفاع تعیناتی میرے وطن کے شہیدوں کے لہو کی توہین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہاکہ کابینہ اجلاس سے پہلے آئی جی اسلام آباد کے دفتر کو چاہئے وزیر اعظم ہاس کو سب جیل قرا دے دیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی بطور وزیر دفاع تعیناتی میرے وطن کے شہیدوں کے لہو کی توہین ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ جو شخص دن رات 1965 اور 1971 کے شہیدوں کا مذاق اڑاتا ہے اس کو دفاع کا انچارج لگانا پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں