اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان پر ہرجانہ کیس میں 5ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائدر دیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی تھی،خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح موخر کر دی گئی،
عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا،عدالت نے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔