چلڈرن ہسپتال میں آتشزدگی

خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا بڑا اقدام

لاہور (نمائندہ عکس) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام کیا ہے۔ حمزہ شہباز سے وزیراعظم آفس کے ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی کی ملاقات ہوئی جس میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعلی حمزہ شہباز نے خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس میں اے آئی جی جینڈر کرائم تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اے آئی جی جینڈر کرائم صوبے میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کے خلاف ہنگامی اقدامات کریں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ اے آئی جی جینڈر کرائم متاثرہ خواتین کی دادرسی اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں