اقوام متحدہ

خواتین کو کام کی اجازت نہیں ملی تو آئندہ ماہ افغانستان چھوڑدیں گے،اقوام متحدہ

کابل (عکس آن لائن) اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں تمام آپریشن بند کرکے افغانستان سے واپس چلے جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ نے اپنا مشن جاری رکھنے پر نظرِثانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امدادی کام خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت ملنے سے مشروط ہے۔

اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ خواتین عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں امدادی کاموں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں