آریز احمد

خواتین کا مالی طور پر خود مختار ہونا بہت اہم ہے، آریز احمد

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار آریز احمد نے کہا ہے کہ خواتین کا مالی طور پر خود مختار ہونا بہت اہم ہے۔آریز احمد اور حبا بخاری نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں دونوں میاں بیوی نے زندگی کے کئی اہم مضوعات پر بات کی۔آریز احمد نے اچھی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب سیکیورٹی کے لیے خواتین کا مالی طور پر خودمختار ہونا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جو خواتین مالی طور پر خود مختار ہوں گی وہ اپنے شوہروں کی فضول بدتمیزی برداشت نہیں کریں گی کیونکہ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین شادی کے بعد اپنے گھروں میں صرف اس لیے ظلم برداشت کر رہی ہوتی ہیں کہ انہیں مالی وسائل پورے کرنے کے لیے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

حبا بخاری نے آریز احمد کی اس بات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو وجہ ابھی آریز نے بتائی اسی وجہ سے بہت سارے لوگ لڑکیوں کو مالی طور پر خودمختار نہیں ہونے دیتے کہ اگر خواتین کے پاس پیسے آجائیں گے تو ان کے پر نکل آئیں گے آپ کے قابو میں نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ خیال غلط ہے کسی عورت کو پیسے آنے سے پر نہیں لگتے، وہ صرف خواتین کی سیکیورٹی کے لیے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت ساری ایسی خواتین ہیں ہمارے معاشرے میں جوکہ خود کما کر گھر بھی چلا رہی ہوتی ہیں اور ساتھ میں جوتے بھی کھا رہی ہوتی ہیں اور ہر بندہ انہیں یہ طعنے دے رہا ہوتا ہے کہ آپ کما رہی ہیں تو اس لئے آپ کو لگتا ہے آپ سب کچھ خود کرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں