عون سا ہی

خلائی سائنس ہو یا گہرے سمندر کی کھوج ، دنیا میں چین کا کردار اہم ہے، عون سا ہی

بیجنگ (عکس آن لائن)پاکستان کے نا مور صحا فی عون ساہی نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس میں صدر شی جن پھنگ کی رپورٹ عوام پر مبنی ہے اور ایک بار پھر ان کے عوام پر مبنی تصور کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ عوام پر مبنی فلسفے پر عمل کیا ہے اور چینی لوگوں کو مزید خوشحال بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

عون ساہی نے کہا کہ چین نے گزشتہ ایک دہائی میں دنیا کے لیے بے پناہ ثمرات لائے ہیں اور تکنیکی جدت طرازی کا سلسلہ جاری رکھا ہے،چین نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے اپنی کامیابیاں دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔ عون ساہی کے مطابق خلائی سائنس ہو یا گہرے سمندر کی کھوج ، دنیا میں چین کا کردار اہم ہے۔

چین نے دنیا کو جدیدیت کی اہمیت دکھائی ہے جس کا مطلب ہے کہ اپنے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانا دنیا کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا اور اپنے ہمسایوں اور باقی دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا ہے۔ چین کا فلسفہ یہ ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ترقی کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں