ایرانی صدر

خطے کے عوام کے خلاف امریکی سازشیں ناکام ہوں گی ، ایرانی صدر

تہران (عکس آن لائن) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کے خلاف امریکی سازشیں ناکام ہو کر رہیں گی۔ ایرانی صدر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ایران ، عراق ، شام ، لبنان ، افغانستان ، یمن اور علاقے کے دیگر ملکوں کے خلاف امریکی سازشیں ان ملکوں کے عوام کی استقامت کی بدولت ناکام ہوکر رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ خطے کے عوام دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ایرانی قوم تو اس میدان میں ہمیشہ سب سے آگے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت دشمن کے منصوبے کو ناکام اور پابندیوں کو ناکارہ بنانے کے لئے ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں