اردن

خطے میں کشیدگی کا سبب اسرائیلی جنگی جرائم ہیں، اردن

عمان( عکس آن لائن)اردن نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کو ایک مرتبہ پھر مذمت کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کے جنگی جرائم ہی ہیں جن کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پھیل رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اردن کی طرف سے کہی گئی ۔ اردنی وزیر خارجہ ایمن صفادی نے اسرائیل کو حقیقی طور پر جنگی جرائم کا مرتکب اور جنگ پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ۔ایمن صفادی نے کہاکہ حقیقیت یہ ہے کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں پورا علاقے خطرے میں گھر چکا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل جاری ہے۔ یہ جارحیت بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سلامتی اور علاقائی استحکام کا باہم گہرا تعلق ہے۔ اب بین الاقوامی برادری اس انسانی، اخلاقی اور سلامتی کے دوراہے پر ہے۔

اس کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ یا تو اسرائیل کو جارحیت سے روکے یا پھر علاقے اور دنیا کے امن کو اسرائیل کے لیے قربان کر دے۔ایمن صفادی نے مزید کہاکہ یہ اسرائیل ہے جو خطے کو مزید تصادم کی طرف لے جارہا ہے اور نئے جنگی محاذ کھولنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں