چارہ جات

خریف کے چارہ جات کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چری، روڈزگراس، گنی گھاس، کلرگھاس، جنتر، سدابہار، گوارہ، باجرہ، رواں، ماٹ گراس سمیت خریف کے چارہ جات کی کاشت فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار رواں ہفتہ کے دوران خریف کے چارہ جات کی کاشت شروع کرکے اسے اپریل اور مئی کے وسط تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت کی صورت میں اچھی پیداوارحاصل ہوسکے۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ سدابہارچارے کی بروقت کاشت سے کاشتکار زیادہ سے زیادہ کٹائیاں حاصل کرسکتے ہیں سدابہارکو ڈیڑھ فٹ کے فاصلے پر بذریعہ ڈرل لائنوں میں کاشت کرناچاہئیے اور اس بات کاخیال رکھناچاہئیے کہ بیج زیادہ گہرانہ ہو کیونکہ اس طرح اگامتاثرہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ اچھی پیدوارلینے کےلئے برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد فوری طورپر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی بھی ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار برسیم اور لوسرن کی حسب ضرورت آبپاشی کرسکتے ہیں تاہم لوسرن کی فصل کوہرکٹائی کے بعد ایک پانی لگاناضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں