لاہور (عکس آن لائن) نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اس طرح کے گانے گاتا ہوں جس سے لوگوں کے چہروں سے اداسی ختم ہو ، خدا نے مجھے جو صلاحیتیں دی ہیں انہیں عوامی خدمت کے لئے وقف کر دیا ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران ابرار الحق نے کہا کہ گلوکاری کا میدان ہو یا سماجی خدمات میرے چاہنے والوں نے جس طرح مجھ سے محبت کی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ صغرا شفیع ہسپتال بنانے میں میرے ساتھ جن لوگوں نے بھی تعاون کیا میں تا عمر ان کا مشکور رہوں گا۔ ابرار الحق نے کہا کہ میں ملک کے ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جن کو خدا کی ذات نے بہت نواز رکھا ہے کہ وہ بھی انسانیت کی خدمت کے لئے آگے آئیں اور اس طرح کے فلاحی پراجیکٹ کا آغاز کریں جس سے دکھی انسانیت کا فائدہ پہنچ سکے ۔