کراچی(عکس آن لائن) پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے کہا ہے کہ وہ خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس انسان کے دل میں خدا کا خوف ہوگا وہ دوسرے انسان کے جذبات کا خیال رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ جس شخص سے وہ شادی کی خواہشمند ہیں اس کے اخلاق اچھے ہونے چاہئیں اور جب انسان بااخلاق ہو تو باقی زندگی خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے۔
یشما گِل کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی شادی کے متعلق سوچ بہت الگ ہے اور وہ ان کی شادی ایک کزن سے کرانا چاہتی ہیں جو اداکارہ سے چار برس چھوٹا ہے۔