اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ خان صاحب گھبرانا نہیں، اب آپ کا حقیقی احتساب ہونا ہے،اب پورا پورا حساب دینا ہے، اور جیل اپ کا ٹھکانہ ہے ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم صرف اور صرف جمہور کی حمایت اور طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران حکومت میں شامل بیرونی مالی مددگاروں اور حکومتی معاونین کو ہر کوئی خوب پہچانتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سماعت میں بار بار درخواست التوا، بیرونی امداد کے ثبوت سے فرار ہی تو ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم قوم کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ملازمین کی حکومت سے نجات دلائیگی ۔
انہوںنے کہاکہ لاہورجلسہ عوامی عدالت پی ڈی ایم کے حق میں آخری فیصلہ دے گی ،نیا سال آئین کی بالادستی جمہوری آزادیوں اور اور پارلیمنٹ کے وقار کی نوید ثابت ہوگا،مزدور محنت کش کسان کاشتکار تاجر عوام دشمن ٹولے سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔