تہران (عکس آن لائن)ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے موقع پر ٹویٹر پر فارسی زبان میں ایک ٹویٹ کی ہے۔ٹویٹ میں ایسی عبارتیں استعمال کی گئی ہیں جو حضرت حسن کی اموی خلیفہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے ساتھ صلح کو سراہتی ہیں۔
اس بات نے ان قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے کہ خامنہ ای ممکنہ طور پر اس ٹویٹ کے ذریعے امریکا کے ساتھ صلح اور واشنگٹن کے ساتھ خفیہ اور اعلانیہ مذاکرات کے آغاز کے حوالے سے گرین سگنل دینا چاہتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جب 2013 میں لچک شجاعت ہے کا نعرہ لگا کر ایسا کیا گیا تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق خامنہ ای نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں امام حسن تاریخ اسلام میں سب سے زیادہ شجاعت کے حامل شخص ہیں۔ وہ حقیقی مصلحت کی راہ میں خود کو قربان کرنے کے لیے تیار وہ گئے۔ انہوں نے صلح کر لی یہاں تک کہ اسلام اور قرآن کو بچانے اور تاریخ میں آنے والی نسلوں کو درست راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔