ایران (عکس آن لائن)غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی اموات پر مغرب کی خاموشی برقرار ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی مغرب کے دُہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار مغرب نے فلسطینیوں کی اموات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نےغزہ میں بمباری بند کرنے کی قرارداد کو ڈھٹائی سے ویٹو کردیا، مغربی رہنما اوپر سے مہربان اندر سے خون کے پیاسے بھیڑیے ہیں۔