شعیب اختر

خالی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا ایسا ہی ہے جیسے دلہن کے بغیر شادی ہو رہی ہو‘ شعیب اختر

لاہور( عکس آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے شائقین کے بغیر کرکٹ کھیلنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیلنا ایسا ہی ہے جیسے دلہن کے بغیر شادی ہو رہی ہو۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ خالی سٹینڈز کے سامنے کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہونا ماحول کی کمی کی وجہ سے خالی سٹینڈز بیچنا مشکل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ کھیل جیسے فٹبال اور موٹر اسپورٹس بند دروازوں کے پیچھے دوبارہ کورونا وائرس کے دوران شروع ہوچکے ہیں تاہم کرکٹ اب بھی تعطل کا شکار ہے حالانکہ اس کھیل کے منتظم جلد ہی ایکشن میں واپسی کی تیاری شروع کرنے کا ارادہ کررہے ہیں اورشائقین کے بغیر بھی۔

خالی سٹیڈیمز میں کرکٹ کھیلنا بورڈ کے لیے قابل عمل اور پائیدار ہوسکتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس کی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں، خالی سٹینڈز میں کرکٹ کھیلنا دلہن کے بغیر شادی کے مترادف ہے، ہمیں کھیل کھیلنے کے لیے ہجوم کی ضرورت ہے، امید ہے کہ ایک سال میں کورونا کی صورتحال معمول پر آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں