ارشد ندیم

خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات

اولمپک(عکس آن لائن) گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیساتھ ٹیم سعد احسان کے سی ای او خالق احسان کی لاہور میں ملاقات ہوئی،جس میں خالق احسان نے قومی ہیرو کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 92.97کی تھرو کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے قومی ہیرو ارشد ندیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پاکستان کے لیے 40 برس کے وقفے کے بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ملاقت کے موقع پر سی ای او احسان خالق نے اولپمک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک ملین کا چیک بھی پیش کیا۔