خادم الحرمین الشریفین

خادم الحرمین الشریفین کے لیے ایتھوپیا کے صدر،وزیراعظم کے پیغامات

ریاض (عکس آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے صدر سہل ورک زویدے اور وزیراعظم ابی احمد علی کی جانب سے بھیجے گئے نیک خواہشات پر مبنی دو الگ الگ پیغامات موصول ہوئے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان کو یہ پیغامات ان کی جانب سے ایتھوپیا کے سابق صدر مولاتو تیشوم کے اعزاز میں الریاض میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران میں دئیے گئے ۔ایتھوپیا کے موجودہ صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔انھوں نے بھی جواب میں ان دونوں رہ نماوں کے لیے ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا ۔شاہ سلمان اور سابق صدر مولاتو نے اس ملاقات میں سعودی عرب اور ایتھوپیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ ،وزیر مملکت ، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان ، افریقی ممالک کے امور کے وزیر مملکت احمد بن عبدالعزیز قطان ،سعودی عرب میں ایتھوپیا کے سفیر عبدالعزیز احمد آدم اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں