بیجنگ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے کنونشن برائے حیاتیاتی تنوع کے فریقین کی کانفرنس کے پندرہویں اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ” کھون مینگ مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک ” پر اتفاق کیا گیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اسے ایک تاریخی موقع کہا جا رہا ہے کیوں کہ یہ فریم ورک ایک صحت مند اور خوشحال عالمی ماحولیاتی نظام کی تعمیر اور پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں انسانیت کی اتفاق رائے ہے۔
حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقوں کی 15 ویں کانفرنس کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے ، جس کا پہلا اجلاس اکتوبر 2021 میں چین کے شہر کھون مینگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 7 دسمبر کو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں شروع ہوا ۔
حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقین کی 15 ویں کانفرنس کی صدارت کے طور پر ، چین نے حتمی معاہدے کے طے پانے میں تمام فریقوں کے مابین رابطہ اور مفاہمت میں مثبت کردار ادا کیا۔