مفتاح اسماعیل

حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں یہ ٹیکس اصلاحات سمیت ہر معاملے میں ڈرتے ہیں،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (عکس آن لائن)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اورسابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں یہ ٹیکس اصلاحات سمیت ہر معاملے میں ڈرتے ہیں،تاجر دوست اسکیم کے ذریعے تاجروں پر زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا، سب سے پہلے چھوٹا ٹیکس لگانا چاہیے تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو ڈر ہے کہ اگر آج ٹیکس دیا تو پیچھے کا کیا ہوگا؟

ان کو گارنٹی دی جائے کہ آج سے ٹیکس دیں پیچھے والا چھوڑ دیں، دکانداروں سے ماہانہ ٹیکس ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ ٹیکس نہیں ہونا چاہئے۔ ٹیکس دینے کا مسئلہ ہے اور نیت بھی درست نہیں ہے، تاجر دوست اسکیم کے ذریعے تاجروں پر زیادہ ٹیکس لگا دیا گیا، سب سے پہلے چھوٹا ٹیکس لگانا چاہیے تھا، کراچی میں کچھ زیادہ ٹیکس رکھا گیا ہے، سیاستدانوں کو چاہیے کہ حکومت اور تاجروں کو ساتھ بٹھا کرفیصلہ کرتے۔ایف بی آر میں ٹیکس چور بازاری روکنے کیلئے ایف بی آر سے آڈٹ کا نظام لے لینا چاہیے اور الگ ایجنسی بنانی چاہئے ۔اسی طرح جہاں چوری بازاری ہے وہاں فکس ٹیکس کردینا چاہیئے۔