شیری رحمان

حکومت کے تمام ریلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں، شیری رحمان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام ریلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں، حکومت نے وزیراعظم کے فیصلے سے یو ٹرن لے لیا ہے، اب پیٹرول کی قیمتوں پر بھی یو ٹرن لیا جائے گا،اس حکومت میں ریلیف صرف امیروں کو ملا ہے، عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے عوامی مارچ کے دبا میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیری رحمان نے کہا کہ اب حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 5.94 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس غیر معمولی اضافے سے صارفین پر 58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم کے فیصلے سے یو ٹرن لے لیا ہے، اب پیٹرول کی قیمتوں پر بھی یو ٹرن لیا جائے گا۔ سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ تباہی سرکار نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، حکومت کے تمام ریلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں، اس حکومت میں ریلیف صرف امیروں کو ملا ہے، عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں