اعجازاحمدچوہدری

حکومت کی تاجروں کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،اعجازاحمدچوہدری

لاہور(عکس آن لائن )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی پارٹی سیکرٹریٹ میں اپنے معاون خصوصی ملک امانت کی طرف سے لاہور کے تاجران کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ ظہرانے میں لاہور کی تمام مارکیٹوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اعجازاحمدچوہدری نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی تاجروں اور ملکی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے ۔

وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ ملکی معیشت ، روپے کی قدر اور سٹاک ایکسچینج میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجر نمائندے پی ٹی آئی کے پلیٹ فار م پر جمع ہو کر پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پی ٹی آئی اپنے پلیٹ فارم پر تاجر کمیونٹی کو منظم اور فعال کرے گی ۔ اسحاق ڈار نے مہنگے ترین قرضے حاصل کئے جوہر سال واپس کرنے ہیں۔ حکومت نے ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی کی ہے جس سے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں مزید کہاکہ حکومت نے پہلے سال دس بلین ڈالر قرضہ واپس کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان پوری دیانتداری سے ملک وقوم کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور تاجربرادری کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم نے بیمار ی کی آڑ میں بیرون ملک سیاست شروع کردی ہے، ملک آج جن بحرانوں اور مسائل کا شکار ہے اس کا ذمہ داری شریف فیملی پر عائد ہوتی ہے۔ ملک دیوالیہ ہوچکا تھا، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے ۔ظہرانے سے ملک امانت علی اور شبیرسیال نے بھی خطاب کیا۔ اس مو قع پر عثمان ملک ، عمران بشیر، ملک زمان نصیب ، عظمت شاہ، چوہدری قدیر، ملک کلیم ، مطیع الرحمان ، لالہ یاسر ، راجہ حسن اختر، خرم علی سندھو، ملک محمد سلیم ، محمد عمران انجم ، عبدالرؤف نیازی، سیف الرحمان ، محمد طارق جاوید، عثمان عالم ، ڈاکٹر عرفان عارف،ریحان بٹ ، لیاقت جٹ، حافظ رضوان جٹ ، طارق ہاشمی ، ملک طاہر، میاں شہباز، صدام اطہر خان ،اعجازچوہدری ، شبیرچوہدری ،فرحان راجہ، عاصم شفیق اور میاں محمود احمدسمیت کثیر تعداد میں تاجر نمائندے موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں