شیخ رشید

حکومت کی آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کی آئینی ترامیم ملک کیلئے نہیں اپنی ذات اور مفاد کیلئے ہے، سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں، سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زور اور اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے، زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں، آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں، اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لیے نہیں اپنی ذات اور مفاد کے لیے کی ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حتی کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں، اگست اہم مہینہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں