اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہیے جبکہ خود وزیراعظم اور کابینہ کے اہم ارکان پاکستان سے باہر رہنے والے شخص سے ہدایات لینے لندن جاتے ہیں۔
ساجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جانا چاہیے کیونکہ وہ باہر رہتے ہیں اور پاکستان کی زمینی صورتحال کے بارے میں نہیں جانتے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ لیکن وزیراعظم اور کابینہ کے اہم ارکان پاکستان سے باہر رہنے والے شخص سے ہدایات لینے لندن جاتے ہیں۔