ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

حکومت کو احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، دھرنا دینا آسان نہیں ہوتا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت کو احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، دھرنا دینا آسان نہیں ہوتا،نئے انتخابات کامطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے،تحریک انصاف نے جمہوریت کے حسن کے مطابق احتجاج کیا تھا،

،حکومت کوقومی املاک اورشہریوں کو بچانے کے لئے احتجاج کرنے والوں کوروکناچاہیے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت نے کبھی ایوان میں کوئی ایشو نہیں اٹھایا، مولانا فضل الرحمان نے ایک دم سڑکوں پرآنے کااعلان کر دیا،ہم نے سڑکوں پر احتجاج سے پہلے سارے دروازے کھٹکھٹائے تھے، قاسم خان سوری نے کہا کہ حکومت کو طاقت کے استعمال سے گریز کرناچاہیے،ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ ڈنڈے لہراکے ڈرایا دھمکایا جائے،حکومت کوقومی املاک اورشہریوں کو بچانے کے لئے احتجاج کرنے والوں کوروکناچاہیے،حکومت کو احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں، دھرنا دینا آسان نہیں ہوتا،تحریک انصاف نے جمہوریت کے حسن کے مطابق احتجاج کیا تھا، نئے انتخابات کامطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے،

قاسم خان سوری نے کہا کہپاکستان میں کرپشن کم ہوئی ہے، ملک بہتر ہورہا ہے، پارلیمان بہتر سمجھتی ہے تو نیب قانون میں ترمیم ہونی چاہیے،عام آدمی جیلوں میں سڑیں اورخواص کو وی آئی پی سہولتیں ملیں یہ نا انصافی ہے،جو جتنے بڑے عہدے پر فائز رہا اسے کرپشن پر اتنی بڑا سزا ملنی چاہیے، حکومت سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں نوکریاں دے گی، قاسم خان سوری نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے بحال کیااپوزیشن پھربھی فیصلہ نہ مانے تو اسکی مرضی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں