شہباز شریف

حکومت کورونا وائرس کے حوالے سے قومی حکمت عملی مرتب کرے، شہباز شریف

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ اقدامات، انتظامات اور احتیاط، آگہی پر منبی قومی حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافظ کی جائے کیونکہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کے تحفظات اور تشویش پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ملک کے تمام داخلی راستوں پر وفاق کا کنٹرول ہے۔ سکریننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی اور کیس سامنے نہ آئے۔ یہ قوم کی زندگی کا مسئلہ ہے ضروری فیصلے کرنے میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں