فیصل آباد (عکس آن لائن ) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی امیرلیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں سے مجرموں جیسا سلوک نہ کرے علاج معالجے بہتر سہولیات سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت6 ہزار مساجد مندروں جیلوں کی صفائی سپرے کیا گیا پانچ سو سے زائد ہیلپ لائن قائم کی گئی جو دن رات عوام کی مشکلات حل کررہی ہیں،
سینکڑوں ڈسپنسریاں ہسپتال تین سو ایمبولینس کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا گیا ہے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں قائم مرکزی کورونا ریلیف کیمپ کے دورے کے موقہ پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈیشن کے ایک لاکھ رضا کار ملک بھرمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا پریشان ہے نفسا نفسی کے عالم میں بڑے ممالک نے اپنی زمینی اور فضائی سرحدیں بند کردی ہیںانہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے تمام مراکز کو کورونا وائرس سے آگاہی اورعوام کی امداد کیلئے وقف کردیا ہے،الخدمت فانڈیشن اب تک 46کروڑ کا خشک راشن مستحقین تک پہنچاچکی ہے،
خدمت کمیٹیاں قائم کر کے مقامی طور پر فنڈ جمع کر کے لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے،5 ہزار کمیٹیاں دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیںسیاسی جماعتیں قوم کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں در یں ثنا ضلعی نائب امیرعظیم رندھاوا اور جنرل سیکرٹری ملک معراج الدین نے انہیں ریلیف کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی کے کارکن روزانہ تین سو سے زائد راشن پیک مستحقین کے گھروں تک پہنچا رہے ہیں ،
سینکڑوں کارکن پوری یکسوئی اور دلجمعی سے اس کارخیر میں حصہ لے رہے ہیں اور شہر کے مخیرحضرات کی طرف سے بھی عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔