حکومت

حکومت کا پسماندہ علاقوں کے طلباءکو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے کے پسماندہ علاقوں کے ذہین طلباءمیں بھی لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں لیپ ٹاپ کی راہمی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے طلباءو طالبات میں 8 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے جن میں 22 ہزار لیپ ٹاپس شہر اور صوبے کے پسماندہ علاقوں میں زیر تعلیم طلباءو طالبات میں تقسیم کئے جائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں