سی این جی اسٹیشنز

حکومت کا ملک بھرمیں 15 دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

بہاولنگر (عکس آن لائن) گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے حکومت نے ملک بھرمیں 15 دن کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائن میں گھریلوصارفین کے آئے روز احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کو گیس کی بہتر فراہمی کیلئے ملک بھر کے سی این جی اسٹیشنز 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

تاکہ گھریلوصارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے محکمہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ قیمتی گاڑیاں خرید سکتے ہیں وہ ان میں پٹرول بھی ڈلوا سکتے ہیں جبکہ غریب لوگوں کیلئے گیس سلنڈر خریدنا مشکل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں