اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی حکومت نے اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل پر غور شروع کر دیا ہے ، حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ اپنی مدت سے ایک ہفتہ پہلے تحلیل کرکے عام انتخابات کے لیے 90دن کا وقت حاصل کیا جائے، ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ انتخابات اکتوبر پہلے یا آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے۔
موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ انتخابات کا شیڈول چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے پہلے جاری نہ ہو، ذرائع کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایمرجنسی نافذ کرکے اسمبلی قرارداد کے ذریعے اسمبلی مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن ایسی کوئی بھی تجویز زیرغور نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی مشورہ کسی اتحادی کی جانب سے سامنے آیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کے بغیر انتخابات میں ہرگز نہیں جائے گی۔ نواز شریف ہی ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔