اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام پچھلے چند ماہ سے ایک تماشا دیکھ رہی ہے، حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان فارن فنڈنگ، ٹیرین کیس، توشہ خانہ، زیبا جج کی توہین عدالت کے کیسز میں مطلوب ہے، عدالت نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ جو ڈر گیا، وہ مر گیا،یہ وہ منافق بزدل جھوٹا شخص ہے جو پاکستان میں خانہ جنگی اور سول وار چاہتا ہےـوفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پچھلے چند ماہ سے ایک تماشا دیکھ رہی ہے، حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان فارن فنڈنگ، ٹیرین کیس، توشہ خانہ، زیبا جج کی توہین عدالت کے کیسز میں مطلوب ہے، عدالت نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ جو ڈر گیا، وہ مر گیا،یہ وہ منافق بزدل جھوٹا شخص ہے جو پاکستان میں خانہ جنگی اور سول وار چاہتا ہےـ
ایک بزدل، فارن ایجنٹ، توشہ خانہ چور، گھڑی چور، ٹیرین کا والد، توہین عدالت کا مجرم پولیس سے بھاگ رہا ہےـیہ شخص تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ میں معذور اور بزرگ ہوں، میری ٹانگ پر پلستر اور میری جان کو خطرہ ہےـ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص شام کو جھنڈوں کے ساتھ بیٹھ کر جھوٹ بولتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تحریک کے لئے تیار ہوں اور میں عدالت جانے کے لئے بیمار ہوں،یہ وہ منافق بزدل جھوٹا شخص ہے جو پاکستان میں خانہ جنگی اور سول وار چاہتا ہے، وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ شخص پاکستان کے اندر افراتفری چاہتا ہے، یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ حکومت اسے گرفتار کر رہی ہےـسب سے پہلی بات حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے،اگر حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت بھی موجود تھی، اختیار بھی موجود تھا جو عمران خان نے پچھلے چار سال اپنے سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال کر استعمال کیاـ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص صرف اور صرف بچوں اور عورتوں کے مورچے میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے،یہ شخص انسانی مورچے کو استعمال کر رہا ہے اور تاثر یہ دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کر رہی ہے، حکومت مجھے مارنا چاہتی ہےـ
پاکستان کی عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ عمران خان فارن فنڈنگ، ٹیرین کیس، توشہ خانہ، زیبا جج کی توہین عدالت کے کیسز میں مطلوب ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے،عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ جو ڈر گیا، وہ مر گیا،عمران خان کی سیاسی موت ہو چکی ہے،وہ شخص لیڈر نہیں ہوتا جو عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر بنکر میں چھپ کر بیٹھا ہواـ مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر یہ تاثر دے رہا ہے کہ حکومت اسے گرفتار کر رہی ہے،میڈیا کو عمران خان کی گرفتاری کا وارنٹ لوگوں کو بتانا چاہئےـعدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے 65 پولیس افسران زخمی ہو چکے ہیںـگلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے سر پھاڑے جا رہے ہیںـپولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہےـپولیس عدالتی احکامات پر ایک مجرم کو گرفتار کر رہی ہےـانہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو بہادر خان کہنے والا شخص آج چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھا ہے،انہوں نے تو امریکہ سے مقابلہ کرنا تھا، واضح کرنا چاہتی ہوں کہ عمران خان مجرم ہے،
اسے عدالت نے طلب کر رکھا ہےـعدالت اگر اس شخص کو آئین شکنی پر گرفتار کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا جب اس نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لئے قومی اسمبلی تحلیل کیـعدالت اس کو 25 مئی کو گرفتار کرنے کا حکم دیتی جس دن اس نے ملک میں افراتفری مچائی اور لاشیں گرائیںـ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت اس دن گرفتاری کا حکم دیتی جب ان کے عہدیدار کے گھر کی چھت سے پولیس والے کو گولی لگی،عدالت اسے اس وقت گرفتار کرتی جب یہ شخص عدالت پر جتھے کے ساتھ حملہ آور ہوا، پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں، یہ دہشت گردوں کا ٹولہ ہے،میڈیا کو بھی چاہئے کہ اس میراتھن کے اصل حقائق عوام کو بتائےـانہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب اس وقت تک 65 پولیس اور رینجرز کے اہلکار زخمی ہو کر ہسپتال میں داخل ہیں،پولیس عدالت کے کہنے پر کارروائی کر رہی ہے اور انہیں مارا جا رہا ہےـ