اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان سے کھیلنا ناپسندیدہ ہے، سیاسی قیدیوں کو وہ طبی سہولیات دیں جن کی اجازت عدالت و قانون نے دی۔
بدھ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی جان سے کھیلنا ناپسندیدہ ہے ،حکومت بیماری کو اپنے سیاسی مقاصد کےلئے بطور دباﺅ استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحت پر سیاست نہ کرے، سیاسی قیدیوں کو وہ طبی سہولیات دی جائیں جن کی اجازت عدالت و قانون نے دی ہے