شہباز شریف

حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کسی طرح اپوزیشن کو ملیا میٹ کیا جائے، شہباز شریف

لندن(عکس آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اپوزیشن کو ملیا میٹ کیا جائے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جو ہو رہا ہے وہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک اور لوگوں کے مسائل کا ذرا بھی احساس نہیں ہے کیونکہ ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اپوزیشن کو ملیا میٹ کیا جائے۔نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال پر شہباز شریف نے بتایا کہ نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے، دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں