وزیر اقتصادی امور

حکومت چھوٹے صنعت کاروں کو قرضہ دے گی، وزیر اقتصادی امور

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت معاشی چیلنجز کے باجود بہتری کی جانب گامزن ہے اور اسے مزید مستحکم کرنے کیلئے چھوٹے صنعت کاروں کو قرض دیا جائے گا، حکومت ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی معاونت سے پاکستان نے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام شرو ع کیا ہے اور چین کی مدد سے پاکستان میں مواصلاتی نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین میں صرف تجارتی ہی نہیں باہمی تعلقات کو بھی تقویت ملی ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے بھی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔وزیر برائے اقتصادی امور نے بتایا کہ معاشی صورت حال پر وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جاتا ہے اور وہ ہر ہفتے اجلاس بھی بلاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں