مکوآنہ (عکس آن لائن)حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی پھرتیاں کتابوں کے بغیر ہی نئی کلاسز آغازکر دیا گیااساتذہ سکولز سے غائب تفصیلات کے مطابق فیصل آباد شہر اور گردونواح کے سرکاری سکولز میں گزشتہ روز بچوں کو ان کے سالانہ امتحان کا رزلٹ دے دیا گیا اور سکولز میں پروقار تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا آج سے سرکاری سکولز میں نئی کلاسز شروع ہو چکی ہیں لیکن بچوں کو حکومت کی جانب سے کتابیں فراہم ہی نہیں کی گئی ،کتابوں کے بغیر ہی بچوں کو سکول بلایا گیا ہے اور یہ بھی کوئی پتہ نہیں کہ کتابیں کب تک فراہم کی جائیگی ،
پہلے ہی بچوں کاتعلیمی نقصان بہت زیادہ ہور ہا ہے کیونکہ مردم شماری کی وجہ سے بعض پرائمری سکولز میں صرف ایک استاد ہے بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے اکیلا استاد بچوں کو کنٹرول ہی نہیں کر سکتا پڑھانا تو دور کی بات ہے حکومت کی غلط پالیسیسوں کی وجہ سے گورنمنٹ سکولز میں بچوں کے تعلیمی نقصان کے خاتمہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اب دسویں کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں
اساتذہ کی ڈیوٹیاں وہاں لگ جانی ہیں کچھ کی پیپر مارکنگ پہ لگ جانی ہے سکولز میں اساتذہ کی کمی کے باعث بچوں کا تعلیمی نقصان دن بدن بڑھ رہا ہے والدین نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولز میں اساتذہ کی کمی کو فوری پورا کیا جائے ۔