سرگودہا(عکس آن لائن)حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں امسال 2 لاکھ 72 ہزار 234 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا جس میں اب تک 2 لاکھ56ہزار 574 میٹرک ٹن گندم کی خرید کر لے گئی۔زرائع کے مطابق محکمہ خواراک کے ڈپٹی ڈائریکٹراللہ دتہ ثاقب نے گندم کی خریداری کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں اب تک ایک لاکھ 20ہزار 976 میٹرک ٹن گندم،ضلع خوشاب میں اب تک 23ہزار 21 میٹرک ٹن،ضلع میانوالی میں اب تک 32ہزار 119 میٹرک ٹن اور ضلع بھکر میں 80ہزار 457 میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے جو ٹارگٹ کا 90 فیصد ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک اللہ دتہ ثاقب نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں 31 لاکھ 7 ہزار 678 میٹرک ٹن باردانہ تقسیم ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرگودہا اور خوشاب میں سو فیصد ہدف حاصل ہونے کے باوجود گندم کی خریداری مہم جاری ہے اور فیصلہ کیاگیا کہ کاشتکاروں کو فراہم کردہ باردانہ کی مکمل واپسی تک گندم کی خریداری جاری رکھی جائیگی