ہمایوں اختر خان

حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے گڈ گورننس ،اصلاحات کے فارمولے پر عمل پیرا ہے ‘ ہمایوں اختر خان

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے گڈ گورننس اور اصلاحات کے فارمولے پر عمل پیرا ہے جس کے انتہائج مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان نے پسے ہوئے طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں او رماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،آرمی سروسزایکٹ ترمیمی بل کی منظوری سے ثابت ہو گیا کہ قومی معاملات پر پوری قوم متحد ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس نے ہمیشہ امن اور استحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ امریکہ اور ایران کی کشیدگی کے پورے خطے پر اثرات مرتب ہوں گے اس لئے پاکستان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے کا حامی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو درست میں لے کر آگے بڑ رہی ہے ،معیشت کو استحکام دینے کیلئے سیاسی طور پر غیر معمولی فیصلے کئے گئے ہیں کیونکہ ہماری سیاست پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت پسے ہوئے طبقات کی محرومیوں کاازالہ کر رہی ہے اور ان کیلئے متعددمنصوبے شروع کئے گئے ہیں ،

راشن کارڈ کے ذریعے اشیائے خوردونوش کی ایک مقررہ حد میںمفت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ، یوٹیلٹی سٹورز پر 7ارب روپے سے سبسڈی فراہم کی گئی ہے ، بجلی کے 300سے کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو اضافی بوجھ سے بچانے کے لئے 54ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لئے امسال 84ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سابقہ حکمرانوں سے کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ ان کے ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار عروج پر تھی جبکہ ہمارا مقابلہ اپنے آپ سے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں