بیجنگ(عکس آن لائن) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔
نگران وزیراعظم سے معروف چینی کمپنیوں چیئرمین مِن میٹلز اور چیئرمین میٹالرجیکل کارپوریشن نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں کان کنی،معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کی گئی، نگران وزیراعظم نے شرکا کو حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا، انوارالحق
کاکڑنےشرکاکوخصوصی سرمایہ کاری کونسل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین مِن میٹلز اور چیئرمین میٹالرجیکل کارپوریشن سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چار روزہ دورے پر چین میں موجو ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز بیجنگ میں سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالرکے 50 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ سی پیک کے تحت نیشنل گرڈ میں آٹھ ہزارمیگا واٹ بجلی شامل ہوچکی ہے جبکہ ہزارمیگاواٹ کے منصوبے زیرتکمیل ہیں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم چین کےساتھ مل کرایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہمیں متحد کرنے والے بندھن ہمیں تقسیم کرنے والی قوتوں سے زیادہ مضبوط ہوں۔