لاہور(عکس آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول کی 25 پیسے فی لٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ،شہزادوں کی حکومت کو سپورٹ کرنے والے شرمند ہیں ۔
ایک بیان امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی 25 پیسے فی لٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر کو لات ماری ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب کے استعمال کی چیزیں بھی مہنگی کردیں،حفیظ پاشا نے اعتراف کیا کہ 20 لاکھ نوجوان بیروزگار ہو گئے،سراج الحق کا کہنا ہے کہ موسم بہترین ہے پانی و مٹی زرخیز ہے لیکن کسان بھوکا سوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جنہوںنے حکومت کو سپورٹ کیا وہ شرمند ہیں کہ شہزادوں کی حکومت ہے ۔