اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے ، 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے ،آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں ، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے ۔جمعرات کو کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسیشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکومت نے مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے ، 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں ، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ع
لی امین گنڈاپور نے کہاکہ مسلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے ،دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ، مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا ۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا مقصد مسلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے ، بیرون ملک مقیم کشمیری مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔وفد نے کہاکہ مسلہ کشمیر سے متعلق حکومت پاکستان کی متحرک پالیسیز قابل تعریف ہیں 5 اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد سے ہمارا مقبوضہ کشمیر سے رابطہ منقطع ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے ۔وفد کا کہنا تھاکہ 5 اگست کے بعد سے اب تک تقریبا 30 ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ۔