باضابطہ کمیٹی

حکومت نے جے یو آئی (ف)سے مذاکرات کے لئے باضابطہ کمیٹی تشکیل دیدی، بات چیت کے تمام اختیارات حاصل

اسلام آباد(عکس آن لائن) حکومت نے جے یو آئی (ف)سے آزادی مارچ اور دھرنے کے معاملے پر مذاکرات کے لئے مذاکرتی کمیٹی باضابطہ طور پر تشکیل دیدی جس کا سربراہ وزیردفاع پرویز خٹک کومقرر کیاگیا ہے جبکہ ممبران میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اورسابق وزیر خزانہ اسد عمر شامل ہیں ،کمیٹی سیاسی انتشار سے بچنے کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی جس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیدیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپوزیشن اور مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ کے متعلق مذاکرات کرے گی ، کمیٹی سات ارکان پر مشتمل ہے جس کی سربراہی وزیردفاع پرویز خٹک کریں گے ۔ کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اورسابق وزیر خزانہ اسد عمر بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی سیاسی انتشار سے بچنے کیلئے اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی جس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیدیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں