فواد چوہدری

حکومت نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی،فواد چوہدری کا اعتراف

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی کی وجہ سے بھی پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں اضافہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم بہت بار وزارت قانون کو اصلاحات لانے کا کہہ چکے ہیں مگر اس کی رفتار بہت سست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں