عمران خان

حکومت معیشت کو زمین پر لے آئی ،دہشتگردی سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی’ عمران خان

لاہور(عکس آن لائن)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور پاک افغان سرحد سے بھی حملے ہو رہے ہیں، حکومت ان سے نمٹنے میں ناکام ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ معیشت کو زمین پر لانے کے علاوہ امپورٹڈ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی۔چمن سے سوات، لکی مروت سے بنوں تک دہشتگردی کے واقعات میں 50 فیصد اضافہ ہوا،

حکومت بین الاقوامی پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی، پولیس اور مقامی لوگ روزانہ اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، دہشتگردی کے بڑھتے خطرے اور مغربی سرحد کے اس پار سے حملوں کا حکومت ذکر تک نہیں کر رہی۔ان سب کی دلچسپی صرف این آر او ٹومیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود حکومت انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہی ہے، انتخابات ہی سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں