لاہور (نمائندہ عکس) مسلم لیگ(ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت مشکل فیصلوں کا سارا بوجھ عوام پر نہیں ڈالے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لیگی رہنما عابد شیر نے لکھا کہ پنجاب حکومت نے مشکل معاشی صورت حال میں بہت قابل تعریف اور احسن فیصلہ کیا ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں عابد شیر علی نے کہا کہ کابینہ کا پیٹرول الاونس مکمل ختم ، حکومت مشکل فیصلوں کا سارا بوجھ عوام پر نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقی صوبے بھی تقلید کریں۔