لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی وجہ سے مالی مشکلات کاشکار فنکاروں کی مالی مدد کرے۔ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ تھیٹر پر کام کی بندش کی وجہ سے مستحق فنکار معاشی پریشان کاشدید شکار ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ مستحق فنکاروں کی جلد مالی امداد کرے اور صاحب حیثیت فنکار وں کو بھی مستحق فنکاروں کی مدد کرنی چاہیے۔
،انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑ ی میں مخیر حضرات اپنے غریب ہم وطنوں کونہ بھولیں۔