لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ حکومت فرضی کہانیاں بندکرکے ایکسل لوڈ لمٹ قانون نافذ کرے ، ملک میں اورر لوڈنگ کے ناسور کو ختم اور ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کو اعلی حکام فی الفور یقینی بنائیں،قانون نا فذ کرنے والے سو رہے ہیںایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کا عدالتی آرڈرخواب بن چکا ۔اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ نالائق حکومت ہر میدان میں مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے،حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں،
مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہے جس سے غریب عوام کی دشواریاں نہایت بڑھ چکی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں نے اربوں ڈالرز کے قرضے بھی لئے اور قوم کو بیروزگاری،مہنگائی،غربت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجارہے ہیں۔