اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت صحت نظام کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں یکساں معیار تعلیم کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے جبکہ صحت انصاف کارڈ کا مقصد استطاعت نہ رکھنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، صحت انصاف کارڈ حکومت کے سی وژن کا عکاس ہے۔
پیر کو میڈیکل کی تعلیم کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت صحت سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے،حکومت صحت کے شعبے کی نجکاری نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحت نظام کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے، اداروں میں یکساں معیار تعلیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، صحت مسائل ایک خاندان کو معاشی زبوں حالی سے دوچار کردیتے ہیں، صحت انصاف کارڈ کا مقصد استطاعت نہ رکھنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، حکومت بلاتخصیص صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استطاعت نہ رکھنے والو کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، صحت انصاف کارڈ حکومت کے اسی وژن کا عکاس ہے