اسلام آ باد (عکس آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اہم ہے ، باضابطہ مذاکرات کا مجھے علم نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں نہ ہی تصدیق کر سکتا ہوں ،پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے، مذاکرات کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی مجھے نہیں پتہ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی نوعیت کیا ہے اس پر بات ہونی چاہیے ، صدرآصف زرداری اور راناثنااللہ نے مذاکرات کی بات کی ، حکومت کوچاہیے، مذاکرات کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہمارے مینڈیٹ سے متعلق حکومت کے پاس کیاروڈ میپ ہے؟ ہمار اسب سے بڑا مطالبہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور قیدیوں کی رہائی ہے ،اگر انہیں رہا کیا جاتا ہے تو اعتماد بحالی کی جانب مثبت قدم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ہوتی بھی ہے تو یہ کسی ڈیل کاحصہ نہیں ہو گا ، مقدمات میں کچھ بھی نہیں مگر طول دی جا رہی ہے۔