اشرف بھٹی

حکومت رمضان المبارک میں کاروباری سر گرمیوں کے حوالے سے تاجروں سے پیشگی مشاورت کرے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن ) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں کاروبار ی سر گرمیوں کے حوالے سے تاجروں سے پیشگی مشاورت کر ے ، مالی مشکلات سے دوچار تاجر طبقہ رمضان المبارک میں اوقات کار میں کمی اور کاروبار کی دو روز کی بندش کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے گزشتہ سال کئے گئے طویل لاک ڈائون نے تاجروںکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ابھی تک اس نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکااس لئے تاجر اور معیشت امسال رمضان المبارک میں کاروباری اوقات میں پابندی اور دو روز کی بندش کے فیصلے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوںنے کہا کہ رکاوٹوں کی وجہ سے کاروبار سمٹ کر 35سے 40فیصد پر آ گیا ہے جس سے دکانوں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے اورتاجر اپنی ادائیگیاں کرنے کے قابل بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نمائندوں سے درخواست ہے کہ میڈیا میں بیان بازی کی بجائے تاجر تنظیموں سے رابطے کر کے آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے تاکہ تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے اوروہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سمیت اپنے ساتھ جڑے ہوئے عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی کر سکیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کاروبار چلانے کے لئے ایس او پیز بارے مشاورت کرے اور طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے تاجروں کو معاونت فراہم کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں