خواجہ آصف

حکومت خود کو بچانے کیلئے غداروں کے پاس جاتی رہی، خواجہ آصف

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت خودکوبچانے کیلئے غداروں کے پاس جاتی رہی لیکن اس وقت انہیں غداری نظر نہیں آئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کے مطابق 7 مارچ کو خط موصول ہوا جس کے بعد وہ اور اس کے ساتھی 7 مارچ کے بعد 29 مارچ تک غداروں کی دہلیز پر ماتھے ٹیکتے رہے اور ووٹ کیلئے غداروں سے منتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری میں رل رہے ہیں اور ان فراڈیوں کے چہروں کو پہچان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے،4 سال سے تیارہیں لیکن عمران خان نے آئین پاکستان کےساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرغداری پرجھوٹاالزام لگایاگیا اور 200ارکان اسمبلی کوغدارکہاگیا لیکن امریکی سفیرکی دعوت دیتےوقت آپ کوغداری یادنہیں آئی؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں