حکومت

حکومت خود معاشی دہشتگرد ہے ، ہمارا مقصد حکومت حاصل کر نہیں عوام کو حق دلانا ہے ، خواجہ آصف

سیالکوٹ(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ موجودہ حکومت خود معاشی دہشتگرد ہے ، ہمارا مقصد حکومت حاصل کر نہیں عوام کو حق دلانا ہے ۔

سیالکوٹ سے لاہور روانگی کے موقع پر خواجہ آصف نے دعویٰ کیاکہ سارے پنجاب میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مراسلے جاری کیے جاتے ہیں ہمیشہ جبکہ یہ حکومت خود معاشی دہشت گرد ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کو حق دلانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں